جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، پاکستانی فیملی جاں بحق

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(آن لائن)سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کی کمسن بچی شامل ہے، حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں ایک ہی خاندان

کے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیوز رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رائے شاہ زمان کھرل کے نام سے ہوئی ہے، رائے شاہ زمان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور تین بچے بھی حادثے کا شکار ہوئے جن میں سے 2 بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حادثے میں رائے شاہ زمان کھرل، ان کی اہلیہ اور ننھی بیٹی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رائے شاہ زمان کھرل گزشتہ چوبیس سال سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم تھے۔ بتایا گیا ہے کہ رائے شاہ زمان اپنی فیملی کے ساتھ نواحی گاں سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں بدترین ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔ ٹریک حادثے میں سعودی اور یمنی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ زمان کھرل اور ان کے اہل خانہ کی میتیں پاکستان پہنچانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…