منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور اسلامی ملک نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /تل ابیب /جوزف حبوش(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ یورپ کی جنوب ایشائی جمہوریہ کوسووا اور اسرائیل نے باہمی سفارتی تعلقات استوار کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔حالیہ فیصلہ دنیا بھر کے ملکوں کو تل ابیب سے گرم جوش تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ماضی کے حریف کوسوا اور سربیا نے معاشی تعلقات کو بھی معمول پر لانے کے لیے اتفاق کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کوسوا اور سربیائی حکام کی معیت میں اعلان کیا کہ سربیا اور کوسوا نے معاشی تعلقات استوار کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی۔ٹرمپ انتظامیہ کے حکام سے دو روزہ ملاقاتوں کے بعد سربیا کے صدر الیسکندر وک اور کوسووا کے وزیر اعظم آوداللہ ہوتی نے سرمایہ کاری کے حصول اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی خاطر متنوع معاشی منصوبوں پر تعاون کے لیے اتفاق کیا۔البنانی نسل اکثریت پر مشتمل کوسووا نے لسانی جنگ کے خاتمے کے لیے نیٹو کی قیادت میں 2008 میں بمباری کے بعد سربیا سے آزادی کا اعلان کیا تھا۔ ارتھوڈکس مسیحی اتحادی روس اور سلیوک اکثریت کا حمایت یافتہ سربیا، کوسووا کے اعلان آزادی کو تسلیم نہیں کرتا۔ بلغراد کی یورپی یونین میں شرکت کے لیے یہ پیشگی شرط تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ حال ہی میں ایران نواز حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے والا ملک سربیا، اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ یروشیلم منتقل کرے گا۔ درایں اثنا کوسووا نے بھی اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لاتے ہوئے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سربیا کے صدر اور میرے دوست کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نیتن یاہو کے بہ قول سربیا کے سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے پر اگلے پرس جولائی میں عمل درآمد ہو گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ یورپ کی جنوب ایشائی جمہوریہ کوسووا اور اسرائیل نے باہمی سفارتی تعلقات استوار کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…