اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کی وجہ سے چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا جسے کووڈ 19 کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔چینی سفیر یاؤ جنگ نے بتایا کہ
دونوں حکومتیں صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ پر کام کر رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔ دورے کے حوالے نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت سی پیک کے حوالے سے مطمئن ہے،دونوں حکومتیں پاک چین اقتصادی راہداری کو درپیش خطرات کے حوالے سے آگاہ ہیں۔ پاکستان اور چین دونوں مل کر ان خطرات کو شکست دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دشمنوں کو ان کے مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دونوں اطراف سے کووڈ 19 کے چینلجز کے باوجود سی پیک پراجیکٹ جاری ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے چینجلز سے نمٹنے کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے ہم پراعتماد ہیں۔ منفی عناصر ہمیں سی پیک کے حوالے سے تعاون سے نہیں روک سکتے۔ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کی عوام کی ترقی کے حوالے سے ہے۔ چینی بزنس کمیونٹی پاکستان کیساتھ مل کر زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔