جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین کیساتھ ساتھ نیپال اور بھوٹان کی سرحدوں پر بھی بھارتی فورسز الرٹ تازہ صورتحال کے پیش نظربھارتی آرمی چیف نے انتہائی قدم اٹھا لیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
Indian army chief
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت نے لداخ میں چین کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے پیشِ نظر لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)کے علاوہ بھوٹان اور نیپال کے ساتھ اپنی سرحد پر بھی نگرانی سخت کر دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وزارتِ داخلہ نے ایک اعلی سطحی اجلاس کے بعد بھارتی سرحدوں کی حفاظت پر متعین فورسز کو الرٹ کر دیا ۔تازہ صورتِ حال کے پیش نظر سیکرٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا اور آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے نے میانمار کا دورہ بھی موخر کر دیا ۔ذرائع کے مطابق انڈو تبتن بارڈر فورس (آئی ٹی بی پی)کو اتراکھنڈ، اروناچل پردیش، ہماچل پردیش، لداخ اور سکم میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جب کہ نیپال اور بھوٹان کی سرحدوں کی حفاظت پر تعینات سشتر سیما بل (ایس ایس بی)کو بھی الرٹ کر دیا گیا ۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ابھی تک چین بھارت پر دبائو ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ لیکن بھارت نے جس طرح پینگانگ جھیل کے پاس کی بلند چوٹیوں پر قبضہ کیا ہے، اس سے ایسا لگتا ہے کہ اب بھارت چین پر دبائو ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔مبصرین کے مطابق دونوں ممالک میں مذاکرات اس لیے ناکام ہو رہے ہیں کہ چین کا اصرار ہے کہ دونوں ملکوں کے فوجی برابر مسافت تک پیچھے جائیں، جب کہ بھارت کا خیال ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو اس سے بھارت کو نقصان ہو گا۔ کیوں کہ بھارت کو اپنے ہی علاقے سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…