جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فرانسیسی لڑاکا طیارے رافیل کیا آئے کبوتروں کی سختی آگئی بھارت میں کبوتروں کی سختی آگئی

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی محکمہ شہری دفاع نے انبالہ ایئر پورٹ پر کھڑے رافیل طیاروں کے اطراف حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیئے، کبوتر بازوں کو بھی چھت پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈین ایئر مارشل مانویندر سنگھ نے انبالہ ایئر بیس پر تعینات لڑاکا طیارے رافیل کی سیکورٹی کے پیش نظر ہریانہ کے چیف سیکرٹری کو ایک خط لکھا ہے۔اس خط میں ایئر مارشل نے انبالہ ایئر بیس پر تعینات رافیل طیاروں کی حفاظت کے لئے وہاں پرواز بھرنے والے پرندوں کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایئر مارشل کے خط کے بعد محکمہ شہری باڈیز نے ایئر فورس اڈے کے 10 کلو میٹر کے دائرے میں کبوتر اڑانے والے لوگوں (کبوتر بازوں)کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے کبوتر اڑائے تو سخت کارروائی ہو گی۔اس سے قبل ہریانہ کے انبالہ شہر کے حکام کو ہندوستانی فضائیہ کے سٹیشن کو اڑانے کے لئے دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ پولیس افسر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ خط جمعہ کو موصول ہوا تھا، جس کے بعد افسران نے قریبی پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر انبالہ سٹیشن پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔

آفیسر نے بتایا کہ یہ خط شرارت کے طور پر کچھ شر پسندوں نے بھیجا ہے۔واضح رہے کہ نئی دہلی نے 2016 میں فرانس کے ساتھ 36 رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جس میں سے چھ جیٹ دو جولائی کو انبالہ ایئر بیس پر موجود ہیں۔ بھارتی فضائیہ کو تقریبا ًبیس برس بعد نئی ساخت کے جنگی طیارے ملے ہیں جس کا اسے بڑی شدت سے انتظار تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…