جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا سے محفوظ ہونے کا حلف نامہ اور 7 دن کا قرنطینہ،سعودی عرب واپس آنے والوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لئے سعودی ائیر لائنز نے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ ان گائیڈ لائنز کے مطابق مسافروں کو 7 روز کے لئے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، اس کے علاوہ کورونا سے محفوظ ہونے کا حلف نامہ بھی جمع کروانا پڑے گا۔ سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہناہے کہ ہر مسافر کو سات نکات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔حلف نامے میں مسافر کو اپنا نام،

رہائش کا پتہ، اقامہ نمبر، جس ملک سے آرہے ہیں، فلائٹ نمبر اور تاریخ آمد واضح طور پر درج کرنا ہوگی۔ مسافر کو حلف نامے میں اس بات کا بھی پابند بنایا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے کسی بھی ہوائی اڈے پرآتے ہی مذکورہ فارم پر کرکے وزارت صحت کے متعلقہ کاؤنٹر پر جمع کرائے۔قرنطینہ میں رہنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی۔سعودی ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ تمام مسافر وزارت صحت کی ایپ ’تطمن‘ اور ’توکلنا‘ پر خود کو رجسٹرکرائیں گے۔مسافر سعودی عرب آمد کے آٹھ گھنٹے کے اندر ’تطمن‘ ایپ پر اپنی رہائش کا پتہ فراہم کریں گے۔مسافروں کو یومیہ اس ایپ پر رپورٹ دینا ہو گی۔ معاہدے کی ساتویں شق کے مطابق ہر مسافر اس امر کا پابند ہوگا کہ وہ وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے ایس اوپیز کا مکمل طور پرخیال رکھے۔یاد رہے کہ پچیس ممالک کی فہرست جو سعودی ائیر لائنز کی جانب سے جاری کی گئی ہے ان ممالک میں پاکستان اور انڈیا کا نام شامل نہیں ہے۔  سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لئے سعودی ائیر لائنز نے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ ان گائیڈ لائنز کے مطابق مسافروں کو 7 روز کے لئے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، اس کے علاوہ کورونا سے محفوظ ہونے کا حلف نامہ بھی جمع کروانا پڑے گا۔ سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہناہے کہ ہر مسافر کو سات نکات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…