پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں کرونادوبارہ بے قابو ہو گیا‎ کیسز میںحیران کن اضافہ ،دوبارہ لاک ڈائون ہو سکتا ہے

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب امارات میں کرونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، کیسز میں حیران کن اضافہ سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتوں سے یومیہ رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 150سے 250تھی جس کے بعد مملکت نے ملک کے مختلف اداروں اور

سکولز سمیت دیگر مالز کھولنے کا حکم دیا تھا ۔ تاہم اچانک کیسز تیزی سامنے آئی ہے جس کے بعد لاک ڈائون بھی لگایا جا سکتا ہے ۔ گزشتہ دو دن میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 750کے قریب بتائی گئی یومیہ گنتی میں دو گنا اضافہ کے بعد ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ماہرین کے مطابق اگر صورتحال مزید خراب ہوئے تو لاک ڈائون کی طرف جا سکتے ہیں ۔ نئے کیسز رپورت ہونے بعد مریضوں کی تعداد 7ہزار 1 سو چون ہو گئی ہے ۔ دوبارہ کیسز کی تعداد میں اضافہ کو خطرے کی گھنٹی کہا جارہا ہے ۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3مریض جان کی باز ی ہار چکے ہیں جبکہ نئے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہو سکتا ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران538مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے بعد کل صحت یاب ہوکر گھروں کو جانے والوں کی تعدا 62ہزار انتیس ہو گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…