منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

امارات نے اسلامی دنیا اور فلسطینیوں سے غداری کا ارتکاب کیا ایرانی سپریم لیڈرنے کھری کھری سنا دیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی) ایران کے رہبرِاعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرکے اسلامی دنیا اور فلسطینیوں سے غداری کا ارتکاب کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے نے ایک نشری تقریر میں کہاکہ یو اے ای کی غداری یقینی طور پر تادیر نہیں رہے گی لیکن اس شرم ناک اقدام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انھوں (اماراتیوں)نے صہیونی نظام کو خطے میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے اور فلسطینیوں کو فراموش کردیا ہے۔انھوں نے یو اے ای کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی اسلامی دنیا ، عرب اقوام اور فلسطینیوں کے خلاف اس غداری کے بعد ہمیشہ کے لیے بے توقیر ہوجائیں گے۔ایرانی عہدے دار امریکا کی ثالثی میں یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان 13 اگست کو تاریخی امن معاہدے کے اعلان کے بعد سے تندوتیز بیانات جاری کررہے ہیں اور اس پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔ایرانی صدر حسن روحانی نے اس معاہدے کو ایک بڑی غلطی اور غداری قراردیا تھا۔اس کے ردعمل میں امارات کی وزارت خارجہ نے ابوظبی میں ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا تھا اور ان سے صدر روحانی کے بیانات پر سخت احتجاج کیا تھا۔اس نے ان بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے خلیج عرب کے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین مضمرات ہوں گے۔ایران کے ہمسایہ دوسرے خلیجی عرب ممالک بحرین اور عمان نے یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور ان دونوں ممالک نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے علاقائی سلامتی کو تقویت ملے گی جبکہ فلسطینیوں نے اس کو مسترد کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…