منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

تمام 22 عرب ریاستیں اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کا دعویٰ

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)22 عرب ریاستیں اسرائیل کو بہت جلد تسلیم کرلیں گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ داماد جیریڈنےدعوے میں کہا ہے کہ تمام عرب ریاستیں اسرائیل کو تسلیم کریں گی اور اس کا باقدہ اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا ۔ ڈ ٹرمپ کے مشیراپنی متعدد پریس کانفرنس میں

عرب ریاستوں کے حوالے سے کئی بار ذکر کر چکے ہیں کہ جلد ہی تمام ریاستیں اسرائیل کو تسلیم کر لیںگی ۔جبکہ امریکی صدر بھی عرب ریاستوں پر اپنے زور بڑھا رہے ہیں اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے مائل کر ہے ہیں ۔دوسری جانب بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے کہا ہے کہ خط خلیج میں استحکام کا انحصار سعودی عرب پر ہے۔بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق انھوں نے یہ بات وائٹ ہائوس کے مشیراور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پرجیرڈ کوشنز نے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان امن معاہدے کو سراہا ۔ان کا کہناتھا کہ اب مزید عرب ممالک بھی اس کی پیروی کریں گے اور وہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات استوار کریں گے۔لیکن بحرین کا قریبی اتحادی اور خطے کی ایک بڑی طاقت سعودی عرب یہ واضح کرچکا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کی ایک قیمت ہے اور وہ عرب امن اقدام کے تحت مقبوضہ غربِ اردن اور غزہ پٹی پر مشتمل آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں ان فلسطینی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور وہ گذشتہ برسوں کے دوران میں ان میں سے بعض علاقوں اور شہروں کو صہیونی ریاست میں ضم کرچکا ہے۔ یو اے ای کے ساتھ معاہدے کے تحت اب وہ مزید فلسطینی علاقوں کو ضم نہیں کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…