بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مصر کی عوام سب سے بہتر مسلم ملک کس ملک کو سمجھتے ہیں مصر ی شہریو ں کی پاکستان سے متعلق کیا رائے ہے ؟ جانئے

datetime 1  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مصری شہریوں کے مطابق ترکی سب سے بہتر مسلم ملک ہے۔ جب کہ ایک فیصد مصری شہری پاکستان کو سب سے بہتر ملک سمجھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، مصر کے شہریوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ مسلم ممالک میں ترکی سب سے آگے ہے۔

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے جاری پروپیگنڈہ کے باوجود مصری شہریوں کی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ وہ ترکی کے حق میں جنگ کرنے کو بھی تیار ہیں۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں تحقیقاتی فرم اریڈا کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 31.4 فیصد مصری شہری ترکی کو مصر کے ساتھ سب سے بہتر مسلم ملک سمجھتے ہیں۔ جب کہ 10.4 فیصد کا خیال ہے کہ سعودی عرب سب سے بہتر مسلم ملک ہے۔6.2 فیصد شہریوں کا خیال ہے متحدہ عرب امارات، 1.6 فیصد کے مطابق، قطر، 1 فیصد کے مطابق پاکستان اور 0.5 فیصد کے مطابق ایران ، 9.7 کے مطابق، دیگر ممالک اور 39.2 فیصد مصری شہریوں کے مطابق کوئی بھی مسلم ملک بہتر نہیں ہے۔ جب کہ 15.3 فیصد مصری شہریوں کا کہنا تھا کہ جنگی صورت حال میں وہ ترکی کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…