اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

بھارت کے سابق صدر انتقال کر گئے

datetime 31  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق صدر اور کانگریس کے سینئر رہنما پرناب مکھرجی کا 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرناب مکھرجی 10 اگست کو اپنے راجاجی مرگ ہائوس میں گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے اور انہیں دماغ میں گہری چوٹ آئی تھی جس کے باعث وہ کوما میں چلے گئے اور ان کی سرجری بھی ہوئی تھی۔پرناب مکھرجی میں اسی روز کورونا وائرس کی بھی

تصدیق ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر کیا تھا۔ڈاکٹرز نے سابق صدر کے اہلخانہ کو ان کی حالت بگڑنے کی اطلاع دی اور بتایا گیا کہ انہیں پھیپھڑے میں انفیکشن بھی ہوگیا۔پرناب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے ٹوئٹ میں عوام سے ان کی والد کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی تھی تاہم تین گھنٹے بعد انہوں نے دوسری ٹوئٹ میں والد کا وفات کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ مطلع کیا جارہا ہے کہ میرے والد پرناب مکھرجی آر آر ہسپتال کے ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود وفات پاگئے ہیں۔بھارتی وزیر اعطم نریندر مودی نے پرناب مکھرجی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر اعلی درجے کے اسکالر اور زبردست سیاست دان تھے جن کا سیاسی میدان اور معاشرے کے تمام طبقات میں احترام کیا جاتا تھا۔واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر ترین رہنما پرناب مکھرجی سیاست میں قدم رکھنے سے قبل ایک استاد اور صحافی تھے۔وہ سات مرتبہ منتخب ہو کر بھارتی پارلیمنٹ میں آئے اور آخری بار 2009 میں لوک سبھا (ایوان زیریں)کے رکن بنے تھے۔انہوں نے کانگریس کے حکومتی ادوار میں خزانہ، دفاع اور خارجہ امور سمیت اہم قلمدانوں پر وزیر کے فرائض بھی انجام دیے۔وہ 2012 میں بھارت کے صدر منتخب ہوئے اور 2017 تک اس عہدے پر فائز رہے۔پرناب مکھرجی کو جنوری 2019 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے اعلی ترین سول اعزاز ‘بھارت رتنا’ کے لیے بھی نامزد کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…