بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیل کا طیارہ پہلی بار متحدہ عرب امارات میں لینڈ کر گیا، طیارہ پہلی دفعہ سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرا

datetime 31  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (آن لائن) اسرائیلی طیارہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر لینڈ کر گیا۔ تل ابیب سے پہلی پرواز مسافروں کو لے کر ابوظبی پہنچی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اسرائیل کا اعلیٰ سطح کا وفد یو اے ای پہنچا۔اسرائیلی شہر تل ابیب سے فلایٹ ایل وائے 971 مسافروں کو لے کر ابوظبی پہنچی،

جہاز میں اسرائیل اور امریکا کا اعلی سطحی وفد موجود ہے جو اماراتی حکام سے تعلقات کی بحالی کے لیے حتمی مذاکرات کرے گا۔پرواز کا دورانیہ تین گھنٹے اور 13 منٹ تھا،پرواز اگلے روز ہی واپس چلی جائے گی۔گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان نے اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امارات کی انفرادی شخصیات اور کمپنیوں کو اسرائیلی اداروں کے ساتھ معاہدے کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔اس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعوی کیا تھا کہ سفارتی تعلقات کیلئے مزید کئی عرب ریاستوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات جاری ہیں۔اسرائیلی وفد ابوظہبی میں ہونے والی بات چیت شعبہ ہوابازی، سیاحت، تجارت، صحت، توانائی اور سلامتی سمیت دیگر امور پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے تبادلہ کرے گا اسرائیل نے کہا کہ ستمبر کے وسط تک متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی تقریب واشنگٹن میں ہو گی۔اس حوالے سے ’دا یروشلم پوسٹ‘ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پرواز کو سعودی عرب سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی گئی ہے۔ تل ابیب سے ابو ظہبی جانے والا اسرائیلی طیارہ تاریخ میں پہلی بار سعودی فضائی حدود سے گرزے گا۔۔رپورٹ کے مطابق جہاز میں سوار امریکی عہدیداروں کی موجودگی کی وجہ سے پرواز کو سعودی عرب کی فضائی حدود سے اڑان کی اجازت دی گئی تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسے کھلم کھلا تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…