پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

مودی کی الٹی گنتی شروع مقبوضہ کشمیرمیں بھار ت کی شکست اس کاحتمی مقدر بن گئی

datetime 31  اگست‬‮  2020 |

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کشمیریوں کی جاری آزادی جدوجہد کو دبانے کیلئے ہر طرح کے ظلم و تشدد کے استعمال کے باوجود یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ شکست مودی کی زیر قیادت بھارت کی فسطائی حکومت کا حتمی مقدر ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر کے بارے میں

آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر عالمی سطح پر کی جانیوالی تنقید اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک سال میں تین مرتبہ تنازعہ کشمیر پر بحث کی وجہ سے بھارت کی موجودہ حکومت کو مقامی اور بین الاقوامی دونوں سطح پرسخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ بی جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہا کی سربراہی میں بھارت کنسرن سٹیزنز گروپ نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں مودی حکومت کی پالیسیاں ناکام ثابت ہو ئی ہیں ۔ رپورٹ میں گزشتہ سال 5 اگست کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے تناظر میں رونما ہونیوالی واقعات کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیاگیا ہے کہ یا تو بھارت کو کشمیر کے بارے میں اپنی ہٹ دھرمی ترک کر دینی چاہیے یا پھر اسے ذلت کا سامنا کرنے کے ئے تیار رہنا چاہیے کیونکہ وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے غیر قانونی طورپر جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی نے کشمیریوں کو مزید تنہا کردیاہے جب کہ قتل ،ظلم و تشدد اور گرفتاریوں کے ذریعے ان کا جذبہ حریت مزید مستحکم ہو ا ہے ۔ رپورٹ میں محرم کے جلوسوں میں آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف زبردست نعروں کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت سے کہاگیا ہے کہ وہ تاریخ سے سبق حاصل کرے کیونکہ وہ کشمیریوںکو قتل تو کرسکتا ہے تاہم وہ ان کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا لہذا بھارت کو جموںوکشمیر میں اپنے مذموم عزائم پر عمل درآمد ترک کر دینا چاہیے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نریندر مودی کیلئے کشمیریوں کا پیغام انتہائی واضح ہے کہ وہ مر جائیں گے لیکن ہتھیارنہیں ڈالیں گے اور وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی سازشوں کو شکست دینے کیلئے متحد ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی کی فسطائی حکومت کشمیریوںکی غیر متزلزل جدوجہد آزادی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ کشمیریوںکی جدوجہد آزادی کو تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا جبکہ بھارت کو ایک ظالم اور غاصب کے طورپر یاد رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…