بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جاپان کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ نمایاں نام سامنے آگیا

datetime 31  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی ) جاپان میں شنزو آبے کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق بحث چھڑ چکی ہے، اس دوران عوامی رائے شماری بھی سامنے آگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مستعفی وزیراعظم شنزو آبے کے بعد ملک میں سابق وزیردفاع شنگیورو اشیبا کا نام نمایاں ہے،

اور عوام کی بڑی سپورٹ انہیں حاصل ہے، امکان ظاہر کیا گیا ہے وہ اگلے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جاپان کے مختلف ٹیلی ویژن پر اگلا وزیراعظم کون ہونا چاہیے کے عنوان سے عوامی رائے شماری کی گئی، ایک ٹی وی چینل پر 34 فیصد لوگوں نے شنگیورو کے حق میں ووٹ دیا جو کسی امیدوار کو سب سے زیادہ ملنا والا ووٹ ہے۔عوامی رائے شماری کے دوران چیف کابینہ سکریٹری یوشیہائڈ سوگا 14 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح دیگر چینل پر بھی ووٹنگ ہوئی جس میں شنگیورو مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔یاد رہے گذشتہ دونوں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا ، حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے شنزو آبے کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صحت کی خرابی کے باعث وزیراعظم نے استعفی دیا ہے۔جاپان کے 65 سالہ وزیراعظم شنزو آبے 8 سال تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے، وہ سنہہ 2012 میں وزیراعظم بنے تھے اور رواں سال ہی انہوں نے ملک کے طویل ترین وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔شنزو آبے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیماری کے باعث حکومت کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے اس لیے طبی بنیادوں پر وہ منصب سے علیحدہ ہو رہے ہیں

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…