بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی ناپاک حرکت کے خلاف احتجاج میں مزید شدت

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالمو(این این آئی) یورپی ملک سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی جانب سے قرآن پاک کے صفحات کو نذر آتش کرنے پر 3 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملک بھر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کے شہر مالمو میں دائیں بازو کے ایک گروپ کے ارکان کی جانب سے مقدس کتاب قرآن کو نذر آتش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ڈنمارک کے

متعصب سیاست دان راسمس پلودن کو بھی شرکت کرنا تھی۔پولیس نے راسمس پلودن کو قرآن نذر آتش کرنے کے اجتماع میں شرکت سے روک دیا اور ان کے ملک میں داخلے پر دو سال تک پابندی عائد کرکے واپس سرحد کی جانب بھیج دیا تھا۔راسمس پلودن کو روکنے کے باوجود ان کے حامیوں نے کسی دوسری جگہ مسلم مخالف اجتماع کیا جس کے دوران قرآن پاک کو نذرِ آتش کیا گیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوگئے اور مسلم کمیونٹی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔مسلمانوں کی کثیر تعداد نے سویڈن کی سڑکوں پر احتجاج کیا جس کے دوران پولیس کی جانب سے تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر احتجاج پر تشدد ہوگیا اور مشتعل ہجوم نے درجنوں تنصیبات کو نذر آتش کردیا۔ پتھراؤسے پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور 9 مظاہرین کو حراست میں بھی لیا گیا۔پولیس نے مظاہرین کو تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کو جلانے کی شر انگیزی کرنے والے 3 ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈنمارک کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اسٹریم کرس کے سربراہ راسمس پلودن کو رواں سال کے اوائل میں سوشل میڈیا اکانٹس پر اسلام مخالف ویڈیوز شائع کرنے کے الزام میں ایک ماہ قید میں رکھا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…