پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’کشمیر ہے میرانام ‘‘ ترکی نے کشمیریوں کیلئے ترانہ جاری کر دیا

datetime 28  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک عوام کی جانب سے بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے بعد استنبول کے معروف نامہ نغمہ نگار تورگی ایورین نے بھارتی مظالم کے شکار کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک نغمہ لکھا جسے’’ کشمیر ہے میرا ‘‘ کا عنوان دیا ۔ اس نغمے کے یوٹیوب پر اپ لوڈ ہوتے ہی اب تک لاکھوں افراد نےاسکو پسند اورہزاروں نے شیئر کیا ہے ۔

نغمے پر کشمیریوں نے اظہار کرتے ہوئے شاعری کو سراہا ہے ۔ دوسری جانب ترکی سے ایک بار پھر کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکشمیر یکجہتی سیمنار میں بڑی تعداد میں ترکی میں مقیم پاکستانی باشندوں اور پاکستانی طلبا کے علاوہ ترکی کی ممتاز شخصیات جن میں اراکین پارلیمنٹ بھی شامل تھے نے شرکت کی۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں یومِ یک جہتی کشمیر کے موقع پر پاک،ترک کلچرل ایسوسی ایشن اور سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔اس موقع پر سفیرِ پاکستان محمد سائرس سجاد قاضی نے سب سے پہلےحکومت ِ ترکی اور ترک باشندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی بڑے بھر پور طریقے سےمسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی ہمیشہ ہی سے حمایت کرتا چلا آرہا ہے۔انہوں نے پانچ اگست کے بعد پیدا ہونے والی سورتِ حال سے متعلق بھی حاضرین کو آگاہی فراہم کی اور کشمیری بھائیوں کی تحریک آزادی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے کشمیر کے بہادر عوام اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے جدو جہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے لیکن اس کو روکنے والا کوئی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود کشمیری اپنی جدو جہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت بھی آج تک ان کو اپنی جدو جہد کو ر وکنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…