نئی دہلی( آن لائن ) بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے دوران ملک میں انفیکشن کے 77 ہزار سے زیادہ نئے کیسز درج ہوئے، گزشتہ روز اس دوران 60 ہزار سے زیادہ مریض انفیکشن سے صحت مند بھی ہوئے۔ وزارت صحت کے
کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 77266 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس کے ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3387501 ہوگئی ہے۔ اس دوران 60177 مریض صحت مند بھ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کورونا سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2583948 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات صحت مند لوگوں کی نسبت انفیکشن کے نئے معاملوں سے زیادہ ہونے کی وجہ سے سرگرم معاملے 16032 سے بڑھ کر 742023 ہوگئے ہیں۔ملک کی صرف 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اس دوران مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔ اس دوران 1057 لوگوں کی موت ہونے سے تعداد اموات 61529 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسوں کی تعداد 21.90 فیصد ہے اور انفیکشن سے شفایاب ہونے کی شرح 76.28 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔