بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ملکہ رانیہ 50 ویں سالگرہ پرسعودی ڈیزائنر کے تیار کردہ پہناوے میں، تصاویرجاری

datetime 28  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان(این این آئی )اردن کی ملکہ رانیا 31 اگست 2020 کو اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقعے پر انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پہناووں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ انہیں ایک سعودی ڈریس ڈیزائنرمحمد آشی کے دستخط شدہ ڈریس میں دیکھا جاسکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق

اردن کی ملکہ نے نازک کڑھائیوں اور بیش قیمت بٹنوں سے آراستہ ایک سفید رنگ کا کریپ لباس منتخب کیا۔ اس لباس کی خوبصورتی اور طاقت ایک ساتھ دکھائی دیتی ہے۔۔ آشی اسٹوڈیو نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ان کی ایک تصویر شائع کی ہے ، جس کے ساتھ ڈیزائنر محمد آشی کا ایک تبصرہ بھی ہے، جس میں کہا گیا ہے: “مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ ملکہ رانیہ نے اس لباس کو پہننے کا انتخاب کیا جو طاقت اور خوبصورتی کے اظہار کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ میں اس موقع پر انھیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سعودی ڈیزائنر محمد آشی جو اس وقت پیرس میں مقیم ہیں اپنے سوشل میڈیا پیجز پر ملکہ رانیہ سمیت متاثر کن خواتین کی تصاویر پوسٹ کرنے کے خواہاں تھے۔ ان کا ماننا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کو اپنی طاقت اور خوبصورتی کے ساتھ متاثر کن شخصیات کی ضرورت ہے تاکہ وہ صحت، معاشرتی اور معاشی بحرانوں کی شکار ہماری دنیا میں مطلوبہ تبدیلی لاسکیں۔ملکہ رانیہ ایسے ڈیزائن منتخب کرنے کو پسند کرتی ہیں جن پر عرب ڈیزائنرز کے دستخط موجود ہوں،ا ن میں ایلی صعب ، جارج شکرا ، حسین بظاظا ، رالف المصری قظی واسطی جیسے شہرت یافتہ عرب ڈیزائنر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…