پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

کوروناکو جلد کچل دوں گا، ٹرمپ نے بڑا اعلان کر دیا 

datetime 28  اگست‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ بہت جلد کورونا وائرس کو کچل دیں گے، اگر جوبائیڈن وائٹ ہائوس میں آ گئے تو وہ امریکی خواب چکناچور کر دیں گے، مخالفین امریکی عظمت کے لیے تباہ کن ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں ریپبلکنز نیشنل کنونشن میں صدر ٹرمپ نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

وہ بہت جلد وائرس کو کچل دیں گے۔ جو بائیڈن امریکی عظمت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، کنونشن کے آخر میں آتش بازی اور محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔وائٹ ہائوس میں ریپبلکنز نیشنل کنونشن میں شرکت کے لیے صدر ٹرمپ خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے ساتھ آئے تو پارٹی ارکان نے ان کا استقبال کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اختتامی خطاب میں صدارت کی دوسری مدت کے لیے نامزدگی باقاعدہ قبول کر لی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر جوبائیڈن وائٹ ہائوس میں آ گئے تو وہ امریکی خواب چکناچور کر دیں گے، امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان کے مخالفین امریکی عظمت کے لیے تباہ کن ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد کورونا وائرس کو کچل دیں گے۔ امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کو تبدیل کر دیا۔ کنونشن کے آخر میں آتش بازی اور محفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ کنونشن میں ٹرمپ فیملی کے علاوہ دیگر اہم پارٹی ارکان نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…