لندن (این این آئی )ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے اس سال دلی مسلم کش فسادات میں بھارتی پولیس نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔ پولیس نے مظاہرین کو مارا، نظربند افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس فساد کرنے والے انتہاپسندوں کا حصہ بن گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات میں بھارتی پولیس ملوث تھی، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں سال دلی مسلم کش
فسادات میں بھارتی پولیس نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔ بھارت میں مسلمانوں کو سختی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تحقیق میں برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا گیا، ایمنسٹی نے لکھا ہے کہ بھارتی پولیس رپورٹ کا کوئی جواب نہیں دے سکی۔23 سے 29 فروری تک ہونے والے مسلم کش فسادات میں 53 افراد جاں بحق اور 5 سو زائد زخمی ہو گئے تھے۔ مسلمانوں کے سیکڑوں مکانات اور دکانیں جلا دی گئی تھیں۔