منامہ (آن لائن) بحرین کی سپریم کونسل برائے اسلامی امور نے مساجد بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کے ساتھ مساجد کھولی جائیں گی۔ اس حوالے سے وزارت انصاف و اسلامی امور،اوقاف کے اداروں کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام ادارے
ضوابط ترتیب دیں گے اور ان پر عمل درآمد کرایاجائے گا۔ پہلے مرحلے میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد آج جمعہ سے نماز فجر کے لیے کھولی جائیں گی تاہم نماز جمعہ مساجد میں بدستور معطل رہے گی سوائے مسجد احمد الفتح جہاں محدود تعداد میں لوگ نماز جمعہ ادا کرسکیں گے۔