واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے محکمہ خارجہ نے افغانستان میں لاپتا ہونے والے دو امریکیوں کا اتاپتا بتانے یا ان کی بازیابی میں معاون معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق ان میں سے امریکی شہری کا نام پال اوربی بتایا گیا ہے۔ ان کی عمر 77 سال ہے اور وہ 2014 میں پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع افغانستان کے مشرقی صوبہ خوست میں لاپتا ہوگئے تھے۔
اس وقت وہ افغان لوگوں کے بارے میں ایک کتاب پر تحقیق کررہے تھے۔ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ 2017 میں غائب ہوئے تھے۔اس وقت وہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کا انٹرویو کرنے کی کوشش کررہے تھے۔افغانستان میں لاپتا دوسرے امریکی کا نام پال فریریچس ہے۔انھیں فروری 2020 میں اغوا کر لیا گیا تھا۔وہ جنگ زدہ ملک میں کوئی ایک عشرے سے تعمیراتی منصوبوں پر کام کررہے تھے۔