بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم بھی کسی سے کم نہیں وہ ملک جہاں 34سالہ نابینا نوجوان کو وزیر بنا دیا گیا

datetime 27  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تونس سٹی (این این آئی )تونس میں وزیر اعظم ہشام المشیشی نے ثقافتی امور کی وزارت کا قلم دان سونپنے کے لیے ایک نابینا نوجوان کا انتخاب کیا ہے۔ اس طرح وہ تونس میں حکومتی منصب پر فائز ہونے والا پہلا وزیر ہے جو خصوصی ضروریات کا حامل ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تونس کی ایک یونیورسٹی کا نمایاں پروفیسر 34 سالہ ولید الزیدی جس نے معذور افراد کی نفسیات میں خصوصی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ اپنی پیدائش کے دو سال بعد ہی بینائی سے محروم ہو گیا۔تاہم اس کمی نے ولید کو اپنی تعلیم کے سفر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے سے نہیں روکا۔ وہ اس سفر میں امتیازی حیثیت سے آگے بڑھتا رہا یہاں تک کہ اپنے ارد گرد موجود نوجوانوں اور معذور افراد کے لیے ایک رول ماڈل بن گیا۔ولید کے والد کا تعلق تونس کے شہر تاجروین سے ہے۔ دو سال کی عمر میں جب ولید کی بینائی ختم ہوئی تو ولید کے والد اسے لے کر دارالحکومت تونس شہر منتقل ہو گئے۔ یہاں ولید نے نابینا افراد کے انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم کا آغاز کیا۔ ابتدا میں اسے ماحول سے ہم آہنگ ہونے میں بڑی مشکلات کا سامنا رہا تاہم وہ ہمت اور حوصلے کے ساتھ اپنی پڑھائی جاری رکھنے پر مصر رہا۔ آخر کار گریجویشن اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ولید منوبہ صوبے میں آداب و فنون کے کالج میں ترجمے اور بلاغت کا نمایاں معلم بن گیا۔ جنوری 2019 میں ولید نے بلاغت کے مضمون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی۔ولید الزیدی کو اس کی جامعہ میں تونس کا طہ حسین کہا جاتا ہے۔ اس لیے کہ ولید کی زندگی اور تعلیم کا سفر بڑی حد تک مصری اور عربی ادب کے سرخیل طہ حسین کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔ طہ حسین بھی 7 دہائیوں قبل مصر میں وزیر تعلیم کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…