پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امارات اور اسرائیل میں براہ راست فلائٹ آپریشن کیلئے تاریخ طے

datetime 27  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات اور صہیونی ریاست کے درمیان براہ راست فضائی سروس کے لیے آئندہ سوموار اکتیس اگست 2020 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔اسرائیلی اخبارکی رپورٹ کے مطابق آئندہ سوموار کو اسرائیلی اور امریکی عہدیداروں کو لے کرایک ہوائی جہاز براہ ابو ظبی پہنچے گا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے اسرائیلی جہازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم توقع ہے کہ سعودی عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان فضائی سروس کے لیے اپنی فضا کو استعمال کرنے سے نہیں روکے گا۔اخبار کے مطابق امارات اور اسرائیل کے درمیان پہلی براہ راست فلائٹ صہیونی فضائی کمپنی العال کی ہوگی۔ اس ہوائی جہاز پر خصوصی طور پر اسرائیل کا قومی پرچم ڈیزاین کیا گیا ہے۔ یہ جہاز خلیج عرب کی فضا سے گذر کر یمن سے ہوتا ہوا امارات میں داخل ہوگا۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے 13 اگست 2020کو ایک امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اسی روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تل ابیب اور ابو ظبی کے امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔اخباری رپورٹ کے مطابق آئندہ سوموار کو اسرائیل سے مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی آوی پیرکویٹز، قومی سلامتی کا مشیر رابرٹ اوبرائن اور ایران کے لیے امریکا کے سابق ایلچی برائن امارات کا سفر کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…