بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جرمنی میں سکھ، کشمیری برادری کی جاسوسی پر بھارتی شہری کے ٹرائل کا آغاز

datetime 26  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرینکفرٹ(این این آئی ) نئی دہلی کی خفیہ سروسز کے لیے جرمنی میں سکھ اور کشمیری برادریوں پر جاسوسی کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے ایک بھارتی شہری پر فرینکفرٹ میں ٹرائل کا آغاز ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 54 سالہ بلویر ایس کے نام سے ہوئی ہے،

اس پر کم از کم جنوری 2015 سے بھارت کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انیلیسیس ونگ(را)کے لیے کام کرنے کا الزام ہے۔استغاثہ کا کہناتھا کہ اس نے جرمنی میں سکھ اپوزیشن اور کشمیریوں کی تحریک اور ان کے رشتہ داروں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور یہ بات ان معلومات کو فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانے میں ایسے معاملات دیکھنے والوں کو پہنچائی۔علاقائی اعلی عدالت میں مجموعی طور پر 10 سماعتیں شیڈول کی گئی ہیں اور 29 اکتوبر کو مقدمے کی آخری سماعت ہوگی۔واضح رہے کہ اسی فرینکفرٹ عدالت نے گزشتہ دسمبر میں ایک بھارتی جوڑے کو انہی برادریوں میں جاسوسی کا مجرم قرار دیا تھا۔غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنٹ کی حیثیت سے کام کرنے پر شوہر کو 18 ماہ کی معطل قید کی سزا سنائی گئی تھی اور اس کی بیوی کو اس کی مدد کرنے پر 180 روز تک مزدوری کا جرمانہ عائد کیا تھا۔بھارت اور پاکستان کے درمیان 1947 میں آزاد ہونے کے بعد سے کشمیر کا تنازع موجود ہے، جوہری حریفوں نے تین میں سے دو جنگیں خطے کے لیے لڑی ہیں۔بھارتی خفیہ سروسز کو فرینکفرٹ سے خاصی دلچسپی ہے کیونکہ مغربی جرمنی کے اس علاقے میں ملک کی سب سے بڑی سکھ برادری آباد ہے جو تقریبا 10 ہزار سے 20 ہزار کے درمیان ہے، اور یہ یورپ میں کسی بھی علاقے میں سب سے زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…