پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شکریہ پاکستان، اسرائیل کو دو ٹوک جواب دینے پر فلسطینی شہری نے ویڈیو بنا ڈالی، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا سینہ فخر سے پھول جائے

datetime 24  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے پر جس طرح واضح موقف اختیار کیا گیا ہے  اور اسرائیل کو دو ٹوک جواب دیا گیا ہے، ایک فلسطینی لڑکے نے اس پر ایسی ویڈیو بنا دی ہے کہ جسے دیکھ کر ہر پاکستانی کا سینہ فخر سے پھول جائے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں فلسطینی نوجوان نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہاں!

یہ ہوتی ہے حمایت، جس کی فلسطین کو ضرورت ہے، خاص طور پر مسلمان ملکوں سے۔ متحدہ عرب امارات اور دوسرے ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر رہے ہیں اور اسے مشرق وسطیٰ میں ایک ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے جا رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان نے اسرائیل کو جو دو ٹوک جواب دیا ہے میں اس پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فلسطینی نوجوان نے مزید کہا کہ دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جو اپنے پاسپورٹ پر پاکستانی شہریوں کو اسرائیل جانے کی اجازت نہیں دیتا۔ کیا آپ نے کسی عرب ملک کو دیکھا ہے جس نے یہ کام کیا ہو؟ نہیں۔ ہماری عرب ملک بھی اس طرح حمایت نہیں کر رہے جس طرح پاکستان کر رہا ہے۔ نوجوان نے مزید کہا کہ میں پہلے بھی پاکستان سے محبت کرتا ہوں اور پاکستانی حکومت کی طرف سے بیان جاری ہونے کے بعد میری پاکستان کے ساتھ محبت مزید بڑھ گئی ہے۔ فلسطینی نوجوان یہ بات کہنے کے بعد اپنی کار میں جنید جمشید کا معروف ملی نغمہ دل دل پاکستان چلاتا ہے اور ساتھ ہی پاکستان کا پرچم نکال کر لہرانا شروع کر دیتا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے اور حکومت کے دو ٹوک فیصلے نے بھی پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ فلسطینی نوجوان نے مزید کہا کہ دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جو اپنے پاسپورٹ پر پاکستانی شہریوں کو اسرائیل جانے کی اجازت نہیں دیتا۔ کیا آپ نے کسی عرب ملک کو دیکھا ہے جس نے یہ کام کیا ہو؟ نہیں۔ ہماری عرب ملک بھی اس طرح حمایت نہیں کر رہے جس طرح پاکستان کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…