اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی آڑ میں بھارتی مسلمانوں کو سہولیات سے محروم کیا جارہا ہے ، یونائیٹڈ نیشن جنرل سیکرٹری نے نوٹس لیتے ہوئے مود ی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں سے زیادتی اور مذہبی منافرت پر کو فوری طور پر روکا جائے ۔ بھارت میں مسلمانوں پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام لگا کر انہیں بنیادی سہولیات سے بھی
محروم کر دیا گیا ہے جو کہ بھارتی حکومت کی انتہائی گری ہوئی اور غیر اخلاقی حرکت ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق مذہبی عقائد کی بنا پر تشدد کے متاثرین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گُتریس نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت اور حکومت کا حامی میڈیا مسلمانوں کو وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔