پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پرانے حرم نبویؐ کو نمازیوں کے لیے کھولنے کی خبروں کی تردید،انتظامیہ نے وضاحت جاری کر دی

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )مسجد نبوی کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے ترجمان جمعان العسیری نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے پرانے حرم نبویؐ کو زائرین اور نمازیوں کے لیے کھول دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

ترجمان کا کہناتھا کہ پرانے حرم نبویؐ  کو کھولنے کی خبر 1428ھ یعنی آج سے 13 سال پرانی ہے۔ اس وقت پرانے حرم نبویؐ نمازیوں اور زائرین کے لیے 24 گھنٹے نہیں کھولا گیا۔جمعان العسیری کا کہنا تھا کہ مسجد نبویؐ  کو نماز عشا کے ایک گھنٹے بعد بند کردیا جاتا ہے اور نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل کھولا جاتا ہے۔ جہاں پر پرانے حرم نبویؐ میں نماز کا تعلق ہے تو وہاں صرف انتظامیہ کے افراد کو نماز ادا کرنے یا نماز جنازہ کی اجازت ہے۔العسیری کا کہنا تھا کہ مسجد نبویؐ کی انتظامیہ محکمہ صحت کی طرف سے وضع کردہ ‘ایس اوپیز’ پر سختی سے عمل درآمد کر رہی ہے تاکہ روضہ رسولﷺ پر حاضر ہونے والے مسلمان اور مسجد نبویﷺ کے نمازی کسی قسم وبا سے محفوظ سے رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…