بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کو امریکا کے ایف 35 اسٹیلتھ طیارے فروخت کرنے کا معاملہ، اسرائیل کھل کر بول پڑا

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معمول پر لانے کے معاہدے میں ابو ظبی کو امریکا کے ایف 35 اسٹیلتھ طیارے فروخت کرنے کی کوئی شرط شامل نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے ٹویٹر پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کا جو گذشتہ جمعرات کو اعلان کیا گیا تھا میں اسرائیل کی طرف سے ریاست ہائے متحدہ امریکا اور متحدہ عرب امارات کے مابین اسلحے کے معاہدے پر کسی بھی منظوری کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تین اگست

کو واشنگٹن میں اسرائیلی سفیر رون ڈرامر نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے مشرق وسطی کے کسی بھی ملک کو ایف 35اور دیگر جدید اسلحہ کے نظام کی فروخت نہ کرنے کی تصدیق کردی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ امن معاہدے میں اس سلسلے میں کوئی شق شامل نہیں ہے ، اور امریکا نے اسرائیل کوواضح کردیا ہے کہ وہ ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسرائیل کوفائدہ حاصل ہو۔ مگر اس کے بدلے میں کسی دوسرے ملک کو جدید اسلحہ کی فروخت پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…