پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کیلی فورنیا میں تین روز کے دوران بجلی گرنے کے 10ہزار واقعات، انتہائی تشویشناک صورتحال

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (این این آئی )مریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی بے ایریا میں تین روز کے دوران بجلی گرنے کے دس ہزار واقعات کے سبب آگ پچاس ہزار ایکٹر تک پھیل گئی ہے، درجنوں مکانات نذر آتش ہوگئے جبکہ ہزاروں دیگر آگ کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے جس کے سبب بڑی تعداد میں مکینوں کو انخلا کی ہدایت کردی گئی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آگ نے سب سے زیادہ ناپا، سونوما اور سولانو کاونٹیز کو متاثر کیا ہے۔ چار سو کے قریب ایسے مقامات ہیں جہاں آگ بھڑکی ہوئی ہے۔جھلسنے سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ۔

حکام نے سیکرامینٹو کے نواحی شہر ویکا وئل میں لوگوں کو علاقہ جزوی طور پر خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ بجلی گرنے اور درجہ حرارت گرم ہونے کے سبب آگ مسلسل پھیل رہی ہے اور ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے باوجود آگ پر قابو پانے میں بھی ناکامی کا سامنا ہے۔بیس لاکھ افراد کو بجلی کے تعطل کا سامنا ہے۔ ڈولن علاقے میں آگ لگانے کے الزام میں تیس برس کے شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔آگ کولراڈو میں بھی لگی ہوئی ہے جہاں ایک لاکھ پچیس ہزار ایکٹر رقبہ لپیٹ میں آچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…