بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے پہلے ہی اسرائیلی مہر زدہ پاسپورٹس کے حاملین کو ملک میں آنے کی اجازت دے رکھی ہے،اسرائیل کا انکشاف

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل میں متحدہ عرب امارات سے آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹس پر مہر نہیں لگے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نزار عمر نے بتایا کہ اسرائیل میں آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹس پر بالعموم بارڈر کنٹرول (ہوائی اڈوں)پرمہر نہیں لگائی جاتی ہے بلکہ انھیں ایک کارڈ کے طور پر مجاز کاغذ کا ٹکڑا دیا جاتا ہے جس کو دکھا کر وہ ملک داخل ہوسکتے ہیں۔

ان سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا امارات سے آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹس پر دخول اور خروج کی مہر لگائی جائے گی۔اس کے جواب میں انھوں نے مزید کہا کہ اس موضوع پر دونوں ملکوں کے درمیان آیندہ بات چیت میں مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اسرائیل میں یو اے ای کے پاسپورٹس پر مہر لگانے کا معاملہ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ بعض عرب ممالک اسرائیلی مہر زدہ پاسپورٹس کے حاملین کو اپنے ہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ اسرائیل کا پڑوسی لبنان بھی ایسے ممالک میں شامل ہے۔متحدہ عرب امارات نے پہلے ہی اسرائیلی مہر زدہ پاسپورٹس کے حاملین کو ملک میں آنے کی اجازت دے رکھی ہے۔اسرائیلی شہری اگر اپنے ملک کے علاوہ کسی اور ملک کے جاری کردہ پاسپورٹس استعمال کریں تو انھیں بھی داخلے کی اجازت دے دی جاتی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کے شہریوں کی اکثریت امریکا سمیت مغربی ممالک کی شہریت بھی رکھتی ہے۔ اسرائیل میں متحدہ عرب امارات سے آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹس پر مہر نہیں لگے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نزار عمر نے بتایا کہ اسرائیل میں آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹس پر بالعموم بارڈر کنٹرول (ہوائی اڈوں)پرمہر نہیں لگائی جاتی ہے بلکہ انھیں ایک کارڈ کے طور پر مجاز کاغذ کا ٹکڑا دیا جاتا ہے جس کو دکھا کر وہ ملک داخل ہوسکتے ہیں۔ان سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا امارات سے آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹس پر دخول اور خروج کی مہر لگائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…