پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مسجد نبوی کے قالین ہٹائے گئے تو فرش میں دفن نبی کریمؐ کا پسندیدہ14 سو سال پرانا کنواں مل گیا

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد نبویؐ کے فرش سے قالین ہٹائے گئے تو فرش میں دفن نبی کریم ؐ کا 14 سو سال پرانا کنواں مل گیا۔ ایک طویل عرصے بعدمدینہ منورہ کے صحن میں دفن وہ کنواں سامنے آگیا جس سے رسول کریم ؐ پانی نوش فرمایا کرتے تھے۔ یہ کنواں کس کا تھا اور مسجد نبویؐ کا حصہ کیسے بنا۔کورونا وائرس کی وجہ سے مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات کا درجہ رکھنے والے دو شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سعودی حکومت نے انتہائی سخت اقدامات کئے۔

اور مسجد نبوی کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ فرش پر رکھے گئے قالینوں کو ہٹا دیا جائے۔جب ان قالینوں کو ہٹا یاگیا تو فرش پر موجود ایک جگہ ایسی بھی تھی۔جسے مخصوص ڈیزائن سے بنا ہوا دائرہ لگا کر نشان زدہ کردیا گیا تھا۔ اس دائرے کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ درحقیقت یہ دائرہ اس کنوئیں کی نشاندہی کیلئے لگایا گیاہے جو مسجد کے فرش کے اس حصے کے عین نیچے دفن ہے۔اگر آپ گیٹ نمبر 21سے مسجد کے اندر داخل ہوں تو یہ دائرہ پہلے تین پلرز کو چھوڑ کر تیسرے اور چوتھے پلر کے درمیان فرش پر دکھائی دے گا۔اس کنوئیں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ رسول اللہ ؐ کے دور مبارک میں مسجد نبویؐ کے سامنے ایک باغ تھا۔ جو ایک صحابی حضرت ابو طلحہ انصاری ؐ کی ملکیت تھا۔ حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابو طلحہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ مدینے کے چند مالدار ترین لوگوں میں سے ایک تھے۔ ایک روز انہوں نے قرآن کریم کی ایک آیت کریمہ پڑھی جس کا ترجمہ ہے۔ تم میں سے کوئی اس وقت تک اچھا نہیں ہوسکتا جب تک اپنے بہترین مال میں سے خرچ نہ کرے۔اس آیت کو پڑھنے کے بعد حضرت ابو طلحہ انصاری ؓ نبی کریم ؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ میرا باغ اور اس میں موجود کنواں میری سب سے پسندیدہ چیز ہے اسے میں اللہ کی رضا کیلئے آپ کو سونپتا ہوں،جس پر نبی کریمؐ بہت خوش ہوئے اور کہا کہ ابو طلحہ ؓ میرے خیال میں اگر تم اپنے عزیز رشتہ داروں میں

تقسیم کر دو تو یہ بہتر ہو گا۔ جس پر حضرت ابو طلحہ انصاریؓ نے نبی پاکؐ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ایسا ہی کیا اور باغ اور کنواں اپنے عزیز رشتہ داروں میں تقسیم کر دیا بعد میں جب مسجد نبوی کی توسیع ہوئی تو بعد میں باغ اور کنواں مسجد نبوی میں آ گیا کنوئیں کو بند کرکے اس کو بند کرکے نشان لگا دیا گیا اور اس پر قالین ڈال دیے گئے۔ کورونا کی وجہ سے مسجد نبوی ؐ کے قالین ہٹائے گئے تو یہ کنواں دوبارہ سامنے آ گیاجس کے اوپر مخصوص نشان لگائے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…