پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

امارات نے دوستی نہیں بلکہ اسرائیل کی غلامی اختیار کی ہے،عرب ملکوں کے حکمران صہیونیوں کے سامنے سجدہ ریز ، قطر کے معروف عالم کھل کر بول پڑے

datetime 20  اگست‬‮  2020 |

دوحا(این این آئی )قطر کے ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے عوام قابض اسرائیل کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں مگر بعض عرب ملکوں کا حکمران طبقہ صہیونیوں کی غلامی پر رضا مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے دوستی کا معاہدہ نہیں کیا بلکہ دوستی کا اعلان کرکے اس نے صہیونیوں کی غلامی قبول کی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق علامہ یوسف القرضاوی نے ایک بیان میں کہا کہ عرب ممالک کے عوام

صہیونیوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے مگر بعض عرب ملکوں کے حکمران صہیونیوں کے سامنے سجدہ ریز ہو رہے ہیں۔ ان کا اشارہ متحدہ عرب امارات کی طرف تھا جس نے حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کا اعلان کیا ہے۔علامہ القرضاوی کا کہنا تھا کہ عرب اور مسلمان ممالک کی عوام غاصب صہیونیوں کے خلاف مزاحمت پر قائم ہیں۔ وہ غاصب ریاست کو تسلیم کرنے کے بجائے ہرممکن وسائل سے اس کا مقابلہ کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…