پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

تونس کی پارلیمنٹ میں امارات، اسرائیل معاہدے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تونس (این این آئی)افریقی عرب ملک تونس کی پارلیمنٹ میں متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے اعلان کیخلاف متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی ہے۔ اس قرارداد میں خلیجی ریاست کی اسرائیل کے ساتھ دوستی کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تونسی پارلیمان میں منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ فلسطینی قوم کے اصولی مطالبات اور بنیادی حقوق کے ساتھ کھلی نا انصافی، عرب اور عالم اسلام کے اجتماعی موقف سے انحراف اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تونس کی حکومت ، پارلیمنٹ اور عوام سمیت تمام طبقات فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تونس کسی صورت میں قضیہ فلسطین کو نظرانداز کرنے اور فلسطین میں اسرائیل کے استعماری صہیونی منصوبوں کو تحفظ دینے کی حمایت نہیں کرے گا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ریاست نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کا اعلان کرکے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اس اقدام سے صہیونی ریاست کو قبلہ اول پر غاصبانہ قبضے، فلسطین میں توسیع پسندی اور فلسطینی علاقوں میں آبادی کاتوازن تبدیل کرنے کی سازشوں میں  مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…