پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں بئرھداج جزیر العرب کا سب سے قدیم ترین کنواں قرار

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی شمال مغربی گورنری میں تیما میں واقع بئرھداج کو جزیرہ نما عرب کا سب سے قدیم ترین کنواں قرار دے دیاگیا۔ اس کنوئیں کے بارے میں متعدد روایات ہیں۔ ایک روایت کے مطابق یہ چھ سو قبل مسیح تیار کیا گیا۔ اس کے بارے میں کئی دوسرے قصے اور کہانیاں بھی مشہور ہیں۔عرب ٹی وی کی ایک رپورٹ میں انسانی تاریخ کے اس مشہور اور قدیم ترین کنوئیں کے بارے میں

روشنی ڈالی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کنوئیں کا دھانا 65 میٹر اور گہرائی 11 سے 12 میٹر ہے۔ اس کے اندرونی اطراف میں پتھروں کی ایک دیوار بنائی گئی جب کہ باہر چاروں طرف کھجور کے گھنے اور لمبے لمبے درخت ہیں۔ زمانہ قدیم سے لوگ اس کنوئیں سے اپنی اور اپنے مویشیوں کی پیاس بجھاتے اور گھر کی دوسری ضرورت کے لیے پانی استعمال کرتے۔ بئر ھداج سے ایک ہی وقت میں ایک سو اونٹ پانی پی سکتے ہیں۔ اس کے اندر سے پانی 31 پتھر کی نالیوں سے نکالا جاتا ہے۔مرور زمانہ کے ساتھ بئر ھداج کئی حوادث زمانہ کا بھی شکار ہوا۔ اسے کئی بار مسمار کیا گیا اور پھر بنایا گیا۔ آج سے چار سو سال قبل بھی اسے دوبارہ اندر سے کھود کر اس میں سے مٹی نکالی گئی۔ سنہ 1373ھ تک تیما کے باشندے اس کنوئیں سے اپنے مویشیوں کو پانی پلاتے رہے۔سعودی ریاست کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود رحم اللہ علیہ نے بھی ایک بار اس کنوئیں کا وزٹ کیا۔ انہوں نے کنوئیں پر پانی نکالے والوںکا ھجوم دیکھ کر اس کی توسیع کا حکم دیا۔تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے بئرھداج کی دوبارہ مرمت کا حکم دیا ہے تاکہ اسے سیاحوں کے لیے پرکشش بنانے کیساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے لیے فائدہ مند بنایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…