اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

عداوت جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہم بھی اسرائیل سے تعلقات بنائینگے ایک اور اسلامی ملک نے کھلم کھلا اعلان کردیا

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم،ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے بعد سوڈان نے بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان سوڈانی وزارت خارجہ نے بتایاکہ معاہدہ رواں برس یا اگلے برس کے اوائل تک ہوگا۔ترجمان حیدر بداوی الصادق کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

تعلقات سوڈان کے مفاد میں قائم کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان رابطے سے انکار نہیں ہے، عداوت جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں، معاہدے سے اسرائیل اور سوڈان دونوں مستفید ہوں گے۔دریں اثنا اسرائیل کی بیرون ملک کارروائیوں کی ذمے دار خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن نے متحدہ عرب امارات کے مشیر برائے قومی سلامتی سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ یوسی کوہن کے امارات کے دورے کے موقع پر یہ ملاقات ہوئی لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ دونوں میں یہ ملاقات کہاں ہوئی ۔ طرفین نے سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے امکانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے سے علاقائی سطح پر ہونے والی پیش رفتوں اور کووِڈ19کی وبا پر قابو پانے کے لیے دونوں ملکوں کی کاوشوں سمیت مشترکہ مفادات سے متعلق امور کے بارے میں بات چیت کی ۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…