بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں سات ہزار سال پرانی جانوروں کی شکار گاہیں دریافت

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے صحرا نفود میں پتھروں سے تیار کی گئی تنصیبات کے ڈھانچوں کا پتا چلایا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں جانوروں کے شکار کے لیے شکارگاہ کے طورپر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ شکار گاہیں 7000 سال پرانی بتائی جاتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ثقافتی ورثہ اتھارٹی نے بتایا کہ

ماہرین نے آثار قدیمہ کی ٹیم کے کام کے نتائج نے اس بات کی تصدیق کی کہ مملکت کے شمالی علاقوں میں تقریبا 5000 سال پہلے لوگ ایک مخصوص ثقافت کے تحت زندگی بسر کرتے تھے۔ انہوں نے اپنے قیام کے لیے جھونپڑیوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے باڑے اور ان کی شکار گاہیں بھی تیار کی جاتی تھیں۔ جو اس دور کے تہذیب وتمدن کی واضح مثال ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ سائنسی پیش رفت جس کے نتائج پر مبنی مطالعہ بین الاقوامی ہولوسن جرنل آف سائنس نے شائع کیا ہے ، یہ جرمنی کے میکس پلانک انسٹیٹیوٹ ، آکسفورڈ یونیورسٹی ، اور کنگ سعود یونیورسٹی کی شرکت سے ہیریٹیج اتھارٹی کے زیر قیادت گرین عرب جزیرہ نما پروجیکٹ کے فیلڈ ورک کا حصہ ہے۔سائنسی فیلڈ کام نے آثار قدیمہ اور ماحولیاتی سیاق و سباق میں پتھروں کی تنصیبات کی ترقی کے آغاز کا پتا چلایا۔ خاص طور پر یہاں پر مستطیل شکل کی تنصیبات کو جانوروں کے جال کے طور پر بیان کیا گیا ، کیونکہ ان مستطیلوں نے اسی طرح کا کردار ادا کیا اور چراگاہوں کے مقابلے کے ذریعہ انسانوں میں علاقائی طرز عمل کی نشوونما کو ظاہر کیا۔ جزیرہ نما عرب کے مشکل اور غیر مستحکم ماحول میں حتی کہ ہولوسین دور کے مرطوب وقت میں جب یہ ماحول خشک سالی سے گزر رہا تھا۔یہ تنصیبات جزیرہ نما صحرا نفود کے جنوبی مضافات میں موجود ہیں۔ حالیہ دہائیوں میں خطے اور اس کے قدیم ماحول کا مطالعہ کرنے کے لیے شمال کے صحرائے جبل اجا کی مغربی سرحد سے مغرب میں تیما تک اور جنوب میں صحرا نفود تک ہزاروں سال پرانی تہذیبوں کی باقیات اور ان کے آثار ملتے ہیں۔اس دوران پتھروں کی 104 تنصیبات کی صحرانفود کی جنوبی حدود کے آس پاس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جن کی تعداد اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ حرہ خیبر سے بہت دور تک پھیلے ہوئے ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ مستطیل نما شکار گاہوں کی باقیات مشرق کی سمت میں بھی ہو سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…