جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مفرور سابق ہسپانوی بادشاہ کی ابوظہبی میں موجودگی کا انکشاف

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی/میڈرڈ (این این آئی)اسپین سے کرپشن کے الزام کے بعد فرار ہونے والے سابق ہسپانوی بادشاہ جوان کارلوس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ 3 اگست سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں۔برطانوی ٹی وی کے مطابق ابوظہبی میں شاہی خاندان کے ترجمان نے بتایا کہ 82 سالہ سابق ہسپانوی بادشاہ ابوظہبی میں ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ جوان کارلوس نے شاہی گھر والوں کو بتایا ہے کہ

وہ 3 اگست کو امارات گئے تھے اور وہ اب وہاں موجود ہیں۔تخت چھوڑنے کے بعد انہوں نے عوامی زندگی سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کی کوشش کی لیکن اسکینڈل کھڑا ہوگیا۔جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اسپین کی سپریم کورٹ نے جون میں سعودی عرب میں تیز رفتار ریل معاہدے میں ملوث ہونے کی ابتدائی تفتیش کا آغاز کردیا۔جوان کارلوس نے مرحوم سعودی بادشاہ سے 10 کروڑ ڈالر وصول کیے تھے جس کی سوئٹزر لینڈ نے بھی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔سابق بادشاہ باضابطہ طور پر تفتیش کے تحت نہیں تھے اور وہ بار بار اس موضوع پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے رہے۔ان کے وکیل نے کہا تھا کہ وہ ہسپانوی پراسیکیوٹر کے اختیار میں ہیں۔وزیر انصاف جوآن کارلوس کیمپو نے کہا کہ سابق بادشاہ ضرورت پڑنے پر ججز کے سامنے جواب دینے کے لیے اسپین واپس آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جب انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے تو وہ حاضر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…