بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

اسلامی ملک ہو کربحرین ہندوئوں کے بتوں کی حفاظت کرنے لگا، خاتون نے دکان میں پڑے بت توڑے تو اس کیخلاف حکومت نے کیا ایکشن لیا؟واقعے کی ویڈیو وائرل‎

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین میں ایک خاتون نے دکان پر پڑے بتوں کو توڑدیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرخاتون کیخلاف کارروائی کا آغاز ، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بحرین کے دارالحکومت جفیر میں کارروائی کرتے ہوئے54 سالہ خاتون کو گرفتار کیا جس کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بت توڑتے دیکھا گیا تھا۔پولیس کے مطابق خاتون کو ایک دکان کو نقصان پہنچانے اور مذہبی بتوں کو توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔

بحرین کی پبلک پراسیکیوشن ٹیم نے بتایا کہ اس خاتون نے بتوں کو توڑنے کا اعتراف کر لیا ہے اور اسے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اور دیگر جرائم کی چارج شیٹ تھما دی گئی ہے۔بحرینی فرمانروا کے مشیر شیخ خالد الخلیفہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون کی حرکت ناقابل برداشت ہے۔مذہبی علامات کی توڑ پھوڑ بحرین کی عوام کی فطرت نہیں ہے۔ یہ نفرت کا جرم ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔بحرین میں سبھی مذاہب اور فرقوں کے لوگ ہم آہنگی سے رہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…