بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کی اپنے اسرائیلی ساختہ ڈرونز پر مہلک ہتھیار نصب کرنے کی تیاریاں تیز،بحریہ کے جہازوں پر کیا خوفناک چیز نصب کرنے جا رہا ہے؟

datetime 13  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی ) بھارت نے اپنے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کرنے اور مقامی سطح پر کلاشنکوف کی تیاری کے لیے کوششیں تیز کردیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لداخ میں چین کے ساتھ ہونے والی کشیدگی کے بعد بھارت نے ایک بار پھر دہائی قبل خریدے گئے اسرائیلی ڈرون طیاروں کو فضا سے زمین اور ٹینک شکن میزائلوں سمیت مہلک ہتھیاروں سے لیس کرنے لیے تیزی سے کام شروع کردیا ہے۔ اس کے علاوہ بحریہ کے جہازوں پر بھی جدید توپ خانہ نصب کرنے کے لیے سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈرونز کو ہتھیاروں

سے لیس کرنے کے اس منصوبے پر 35 ارب بھارتی روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ اس سلسلے میں ٹھیکوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور سیکیورٹی کی منظوری کے لیے انہیں کابینہ کمیٹی بھیجا جائے گا۔اس وقت بھارت کے پاس ایسے 90 ڈرون ہیں نگرانی اور ہدف بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ بھارت اب سمندر میں نگرانی کے لیے مزید 30 امریکی ڈرونز خریدنے کی منظوری دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ کئی برسوں سے مقامی سطح پر کلاشنکوف کی تیاری کے لیے 28 ارب روپے سے مجوزہ منصوبے پر کام تیز کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…