بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یورپ جانے کے خواہش مند81پاکستانیوں سمیت 148تارکین وطن گرفتار،29 بچے بھی شامل

datetime 13  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکوپے(این این آئی)شمالی مقدونیہ کی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے وسطی اور شمالی حصوں میں دو الگ الگ کارروائیوں میں ٹرکوں میں سوار 81 پاکستانیوں سمیت 148 تارکین وطن کو حراست میں لے لیا۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث دو مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گشت پر موجود اہلکاروں نے دارالحکومت اسکوپے سے 110 کلومیٹر جنوب میں واقع دمیر کاپیجا نامی قصبے کے قریب ایک ٹرک اور مسافر گاڑی کو روکا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرک میں مجموعی طور پر 103 تارکین وطن ملے جن میں 29 بچے بھی شامل تھے۔علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ تارکین وطن میں اکثریت یعنی 81 افراد کا تعلق پاکستان سے جبکہ 10 کا تعلق افغانستان سے ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تارکین وطن میں سے 8 بھارت، 2 مصر اور ایک ایک ایران اور شام کے باشندے تھے۔پولیس نے بتایا کہ شمالی مقدونیہ سے تعلق رکھنے والے 2 مشتبہ انسانی اسمگلرز کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔حکام نے بتایا کہ تارکین وطن کو جنوبی سرحدی شہر گیجیلیجا کی ایک پناہ گاہ میں منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں یونان بھیجا جائے گا۔علاوہ ازیں پولیس نے ایک اور کارروائی میں بنگلہ دیش، صومالیہ، پاکستان اور فلسطین سے تعلق رکھنے والے مزید 45 تارکین وطن کو سربیا کی سرحد کے قریب واقع شمالی گاں واکسین کے قریب ایک لاوارث ٹرک سے حراست میں لیا۔پولیس نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ صرف جولائی میں ہی انہوں نے شمالی مقدونیہ میں غیر قانونی طور پر نقل مکانی کرنے کی کوشش کرنے والے مجموعی طور پر 567 تارکین وطن کو حراست میں لیا تھا اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 سربیائی باشندوں سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…