اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چارسال قبل بیروت دھماکوں سے آگاہ کردیا تھا،امریکی کنٹریکٹر کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)2016 میں بیروت کی بندرگاہ کا معائنہ کرنے والے ایک امریکی کنٹریکٹر نے امونیم نائٹریٹ کے دھماکے کی صورت میں تباہ کاریوں کے بارے میں خبردار کردیا تھا۔اسی خطرناک کیمیاوی مواد کے پھٹنے سے گذشتہ منگل کو بیروت میں زور دار دھماکا ہوا تھا۔امریکا کے موقر اخبار نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ لبنان میں امریکی سفارت خانے نے گذشتہ جمعہ کو ایک سفارتی کیبل جاری کی تھی۔اس کو غیر خفیہ (ان کلاسیفائیڈ) حساس قرار دیا گیا تھا۔اس سفارتی مراسلت میں بیروت کی بندرگاہ پر ایک گودام میں امونیم نائٹریٹ کا معائنہ کرنے والے امریکی کنٹریکٹر کی

رپورٹ بھی شامل تھی۔یہ کنٹریکٹر اس وقت امریکی فوج کے ساتھ مشیر (کنسلٹنٹ)کے طور پر کام کرتا رہا تھا اور وہ 2013 سے 2016 تک لبنانی بحریہ کو بھی مشورے دیتا رہا تھا۔ ایک امریکی افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس کنٹریکٹر نے بیروت کی بندرگاہ کا غیرسرکاری طور پر معائنہ کیا تھا۔اس وقت وہ امریکی حکومت یا محکمہ خارجہ کا ملازم نہیں تھا۔اس افسر کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ کے پاس چار اگست کو تباہ کن دھماکوں سے قبل اس کنٹریکٹر کے بیروت بندرگاہ کے معائنے اور اس کی رپورٹ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…