ترکی اور اہم یورپی ملک کے درمیان تعلقات شدید کشیدہ دونوں ملکوں کی فوج ہنگامی طور پر الرٹ

12  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یونان کیساتھ کشیدگی ، ترکی نے اپنی فوج کو ہنگامی طور پر الرٹ کر دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی جانب سے بحیرہ روم میں توانائی کے ذخائر کی تلاش کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس معاملے پر ترکی اور یونان نے کشیدگی میں اضافے کے بعد فوری اپنی فوجوں کو الرٹ کر دیا ہے۔

ترکی کی بحریہ الرٹ پر ہے اور سمندری حدود میں مسلسل گشت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترک فوج کے جنگی ہیلی کاپٹرز کی جانب سے بھی پروازیں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب یونان نے بھی اپنی فوج کو الرٹ کر دیا ہے۔ یونان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کی طرف سے دبائو اور بلیک میلنگ کی پالیسی کو قبول نہیں کرے گا۔یونانی حکومت ملک کی خود مختاری کا بھرپور دفاع کرے گی۔یونانی وزیر اعظم نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ترکی ہمارے آبی وسائل کو دھونس کے ذریعے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ترکی کی طرف سے قبرص اور یونان کے درمیان سمندری علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے تحقیقاتی سمندری مشن بھیجنے کے اعلان کی مذمت کی۔ اجلاس میں یونانی وزیر دفاع اور وزیرخارجہ بھی موجود تھے۔ یونانی وزارت خارجہ نے ترکی پر زور دیا کہ وہ غیرقانونی سرگرمیوں سے باز آئے اور خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے گریز کرے۔بیان میں کہا گیا کہ ایتھنز ترکی کی طرف سے بلیک میلنگ کو کسی صورت  قبول نہیں کرے گا بلکہ یونان کی خود مختاری کا بھرپور دفاع کیا جائیگا۔ اس تمام صورتحال میں ترکی کی قیادت نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…