جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سبحان اللہ امریکی سیاح دائرہ اسلام میں داخل امام کعبہ کے ہاتھوں اسلام قبول

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سیاح اسٹیو نے مکہ مکرمہ میں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا ،امریکی سیاح اسٹیو نے مکہ مکرمہ میں شیخ السدیس سے ملاقات کی اور کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔

امریکی سیاح نے مسلمان ہو جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ السدیس اور دیگر کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اسلامی تعلیمات کا درس دیا اور میرا دل ایمان کیلئے کھول دیا۔دوسری جانب امام کعبہ شیخ السدیس کا کہنا ہے کہ اسٹیو کے ذہن پر دائمی اثرات در اصل اسلام کی پاکیزگی اور یہ اللہ تعالی کی وحدانیت کی عمدہ تعلیمات تھی۔ اسٹیو، جو میامی میں سیاحت کے شعبے میں کام کرتا ہے قریبی دوستوں کے ہمراہ سعودی شہر ابھا کے سیاحتی دورے پر تھا جہاں شیخ السدیس بھی اسی مقام پر موجود تھے۔امام کعبہ کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ ان کے پڑوس میں ایک امریکی سیاح رہ رہا ہے جس سے انھوں نے ملاقات کی اور آب زمزم ،کھجوریں اور سعودی کافی بطور تحفہ دیئے۔امام کعبہ کے مترجم المطافی کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسلامی تعلیمات کے بارے میں کتابیں پڑھتے رہتے ہیں،اسٹیو نے کہا کہ انصاف پسندی ، رواداری ، ہمدردی اور رحم کی اسلامی تعلیمات نے انہیں بہت متاثر کیا جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…