بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب میں طوفانی بارشیں ، صورتحال انتہائی تشویشناک

datetime 9  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ دو روز سے موسلا دھار بارش ، کئی علاقوں میں پانی اکٹھا ہو گیا اور کئی مقامات پر سیلابی صورت حال بھی پیدا ہو گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مکہ مکرمہ ریجن کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور کئی مقامات پر کئی فٹ پانی بھی کھڑا ہو گیا ۔

حج مقامات پر بھی کل سہ پہر سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ طائف، العرضیات، اضم اور میثان میں کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور پانی کے ریلے گزر رہے ہیں ۔القنذہ کمشنری اس کی تحصیلوں میں بھی بارش کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔کئی مقامات پر چٹانیں گرنے سے سڑکیں بند ہو گئیں اور کئی گھنٹے بجلی بھی منقطع رہی۔ حبونہ، بدرالجنوب اور خباش میں بھی خوب بارش برستی رہی۔جبکہ نجران اور مدینہ میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ قنقذہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ایک وادی میں سوڈانی مسافروں کی کار پانی کے ریلے میں بہہ گئی، تاہم کافی دور جانے کے بعد اس میں سوار افراد نے اپنی جان بچا لی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آج  بھی مکہ مکرمہ کے کئی علاقوں، باحہ، تہامہ، الجازان اور عسیرکے علاوہ جازان اور اللیث عسیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ کئی علاقوں میں اگلے دو روز تک بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سعودی محکمہ دفاع کی جانب سے عوام کو خبردارکیاگیا ہے کہ وہ برساتی نالوں، نشیبی علاقوں اور وادیوں کے قریب جانے اور ان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔بچوں کو بھی تالابوں اور ندی نالوں کے پاس مت جانے دیں۔شارٹ کٹ کے چکر میں نشیبی علاقوں اور خراب سڑکوں پر ڈرائیونگ نہ کریں، بلکہ بڑی سڑکوں اور شاہراہوں سے ہی گزریں۔ سیلابی ریلوں کا خاص خیال رکھا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…