بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی فوجیوں کی خودکشیوں کا سلسلہ جاری، مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(این این آئی) قابض بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی کے فوجی اڈے میں بھارتی فوج کے 32 سالہ اہلکار کی خون میں ڈوبی ہوئی لاش ملی جب کہ اہلکار کی سرکاری رائفل بھی قریب ہی موجود تھی۔خودکشی کرنے والے اہلکار کو قریبی ملٹری اسپتال لے جایا گیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے

کے باعث موت کی تصدیق کردی گئی۔ خود کشی کرنے والے اہلکار کی گزشتہ ماہ میں شادی ہوئی تھی۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔خودکشی کرنے والے اہلکار کے ساتھی اہلکار نے پولیس کو بیان قلم بند کراتے ہوئے بتایا کہ گولی چلنے کی آواز سن کر جائے وقوعہ پرپہنچا تو مذکورہ اہلکار کو خون میں لت پت پایا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…