بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ سے رہ جانے والا ایک تنازع ہے،چین بھی پاکستان کی حمایت میں کھڑا ہو گیا

datetime 5  اگست‬‮  2020 |

بیجنگ (این این آئی) چینی ترجمان دفتر خارجہ وینگ وین بن نے بھارت کے 5اگست کے غیر قانونی یک طرفہ اقدامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کشمیر ریجن میں صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے،مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف واضح اور مستقل ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ سے رہ جانے والا ایک تنازع ہے، وینگ وین بن نے کہاکہ یہ حقیقت اقوام متحدہ کے چارٹر،متعلقہ سلامتی کونسل. کی قراردادوں اور پاک بھارت باہمی معاہدوں سے ثابت شدہ ہے۔ترجمان چینی دفتر خارجہ

نے کہاکہ کشمیر کے اسٹیٹس کو میں کسی قسم کی تبدیلی کی کوئی حیثیت نہیں اور وہ غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو فریقین پرامن طریقہ سے باقاعدہ طور پر مشاورت اور مزاکرات سے حل کریں،پاکستان اور بھارت ہمسایہ ممالک ہیں جن کو ایک دوسرے سے دور نہیں کیا جا سکتا، دونوں ممالک کے مابین ہم آہنگی دونوں ممالک کے مفاد اور عالمی برادری کی خواہشات میں سے ہے۔ ترجمان نے کہاکہ چین سنجیدگی سے امید کرتا ہے کہ فریقین اپنے اختلافات کو بات چیت سے حل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…