دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے لگی ہے جس کے بعد مساجد میں نمازیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی۔نئے اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 239 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد 60,999 ہوگئی ہے جب کہ مزید 360 متاثرہ صحت یاب ہوگئے جس کے بعدصحتیاب افراد کی کُلتعداد 54,615
ہوگئی ہے۔اس حوالے سے اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اور مہلک وائرس میں مبتلا تقریباً 90 فیصد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد مساجد میں نمازیوں کی گنجائش میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد مساجد میں 30 فیصد کے بجائے 50 فیصد افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔