جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کا بڑا ایکشن وائس آف امریکہ کی اردو سروس کے پاکستانی نژاد سربراہ سمیت متعدد پاکستانی ملازمین برطرف

datetime 4  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (سائوتھ ایشین وائر)ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے سرکاری نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کی جانب سے مسلمانوں کی حمایت کے حصول کے لئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی صدارتی انتخابی کمپین کے پس منظر میں ریلیز کی جانے والی اشتہار نما رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ادارے کی پالیسی خلاف ورزی کے الزام میں چار کنٹریکٹرز کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں

۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا جاتا ہے اردوکانٹینٹ کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے ذمہ داروں اور رپورٹ ترتیب دینے والے چار کنٹریکٹرز میں تین پاکستانی نژاد صحافی شامل ہیں جن میں ایک کا نام بے نظیر بتایا جاتا ہے جو چند سال قبل اے آر وائی ٹیلی ویژن میں سوشل میڈیا سیکشن میں کام کرتی تھی تھیں اور ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ کے مطالعاتی دورے پر تھیں جہاں انہیں وائس آف امریکہ نے ہائر کرلیا تھا جبکہ وائس آف امریکہ اردو کے انچارج کوکب فرشوری اور ان کی اسسٹنٹ تابندہ نعیم کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے ، جنکی اپروول سے رپورٹ کا اسکرپٹ تیار کیا گیا تھا۔ بائیس جولائی کو فیس بک ٹیوٹر اور انسٹاگرام پر امریکہ میں مقیم اردو بولنے والے پاکستانی اور بھارتی مسلمانوں  کے ساتھ دنیا بھر میں موجود اردو بولنے اور سمجھنے والے ناظرین کے لئے جاری کی گئی وائس آف امریکہ کی اس دو منٹ کی رپورٹ میں جو بائیڈن کو مشہور حدیث سناتے ہوئے دکھا گیا ہے کہ برائی کو جہاں دیکھو اسے طاقت کے زور سے ختم کردو ، جبکہ جو بائیڈن ویڈیو رپورٹ میں کہتے دکھائے گئے ہیں کہ میں کامیابی کی صورت میں مسلمانوں پر عائد تمام پابندیوں ختم کردوں گا اور اپنی انتظامیہ میں مسلمانوں کو نمائندگی دوں گا ، امریکہ مسلمانوں کا ملک ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جوبائڈن کے یہ ویڈیو سلاٹ وائس آف امریکہ نے بائیڈن کی جانب سے مسلمانوں کے نام جاری کئے گئے انتخابی مہم کی ایک ویڈیو سے لئے ہیں جبکہ وائس آف امریکہ پر الزام ہے اس نے ویڈیو بناتے ہوئے ادارے کی پالیسی کو بالاے طاق رکھتے ہوئے دوسرے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مکمل نظر انداز کیا ۔

امریکی صدر جو پہلے ہی وائس آف امریکہ کو امریکی خزانے پر بوجھ سمجھتے ہیں اور اس کے معاملات میں بڑی تبدیلیوں کے خواہاں ہیں ۔ اس ادارے کی اردو سروس میں کام کرنے والے نناوے فیصد ملازمین اور کنٹریکٹرز پاکستانی ہیں مگر پاکستان کے خلاف رپورٹس تیار کرنے کے لیے وی او اے کی اردو سروس مشہور تصور کی جاتی ہے ۔ یہاں تک کہ اگر وائس آف امریکہ کی اردو سروس یوم پاکستان کے

حوالے سے واشنگٹن میں منعقد کی جانے والی تقریب بھی منعقد کرے اور تقریب میں آئے پاکستانی سفیر کو دکھائے تو ادارے کی پالیسی کی آڑ لیکر بھارتی بنیاد پرستوں کے ایسے پرانے سلاٹ شامل کئے جاتے ہیں جن میں وہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے دکھائے گئے ہیں ، مگر امریکہ صدارتی مہم پر بنائی گئی رپورٹ میں اسی پالیسی کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر وی او اے کے

ذمہ دار ذرائع کا دعوی ہے ٹرمپ انتظامیہ کو شبہ ہے پاکستانی صحافتی حلقوں میں امریکی منشی خانے کے نام سے مشہور وائس آف امریکہ کی اردو سروس میں کام کرنے والے پاکستانی نژاد ملازمین نے مذہبی تعصب کا شکار ہوکر جو بائیڈن کے حق میں رپورٹ نما اشتہار ترتیب دیکر

امریکہ کے ملٹی کلچر امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے جس سے امریکہ کی کی روایتی ساکھ کو نقصان ہی نہیں پہنچا بلکہ مسلمان ووٹرز کو ایک خاص امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی بھی ترغیب دی ہے اور امریکی معاشرے میں مذہبی تقسیم کا تاثر پیدا کرنے کی ناجائز کوشش کی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…