مضر صحت شوارما اور چکن روسٹ کھانے سے بچہ زندگی کی بازی ہار گیا،سینکڑوں افراد ہسپتال منتقل

31  جولائی  2020

اردن (این این آئی)اردن میں مضرصحت شوارما اور چکن روسٹ کھانے سے بچہ جاں بحق اور سیکڑوں افراد کی حالت خراب ہو گئی۔اردن میںمیں ریسٹورنٹ میں شوارما اور دیگر فاسٹ فوڈ کھانے سے 5 سالہ بچہ جان سے گیا جب کہ دیگر 700 سے زائد افراد کو حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق ریسٹورنٹ میں شوارما اور چکن روسٹ کھانے والے درجنوں افراد کو بخار ہوا اور زہرخوانی کی شکایت ہوئی۔متاثرہ افراد کو پرنس حسین اسپتال سمیت دیگر مقامی اسپتالوں میں فوری طور پر منتقل کیا گیا

جہاں ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسٹورنٹ میں فراہم کردہ کھانہ حفظان صحت کے برخلاف ماحول میں تیار کیا گیا اور مضرصحت گوشت لوگوں کو کھلا دیا گیا۔لیب تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ کھانے میں جراثیم اور دیگر مضرصحت اشیا موجود تھیں جنہوں نے لوگوں کی صحت کو متاثر کیا۔واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کو سیل کر کے مالک کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے شواہد اور بیانات قلمبند کر لیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…